عمران خان ملک کے نوجوانوں میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماعمران خان کو اشتعال انگیزی اور معاشرے کی مہذب ثقافت کو نقصان پہنچانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ذاتی مفادات کے لیے مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے ، حکومت عمران خان کے منفی ایجنڈے کے خلاف کارروائی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے پیدا کیے گئے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے پارلیمانی فورم پر بحث کی جائے گی۔

عمران خان ملک کے نوجوانوں میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،قمر زمان کائرہ